رسائی کے لنکس

کشمیر: بھارتی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں


کشمیر: بھارتی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
کشمیر: بھارتی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں عید الاضحی کے موقع پر بھارت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پرتشدد واقعات پیر کو سوپور اور اننت ناگ کے علاقوں میں اس وقت پیش آئے جب رہائشیوں نے عید کی نماز کے بعد وادی پر بھارت کے تسلط کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد کشمیریوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں سے روکنے کی کوشش کی جس پر اشتعال میں آکر نوجوانوں نے پولیس اور بھارتی فوجیوں پر پتھرائو کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس استعمال کی جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

وادی کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بھی اسی نوعیت کے پرتشدد واقعات پیش آنے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر کی وادی انتظامی طور پر روایتی حریف ممالک، بھارت اور پاکستان کے درمیان منقسم ہے جو دونوں ہی اس کی کلی ملکیت کے دعویدار ہیں۔

کشمیر کے مسلم علیحدگی پسند گزشتہ دو دہائیوں سے وادی کی بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کے لیے سیاسی اور مسلح جدوجہد کر رہے ہیں جس کے دوران کئی ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG