رسائی کے لنکس

سری نگر کا لا ل چوک سر بمہر، جھنڈے لہرانے پر پابندی


بھارتی پولیس جمو ایرپورٹ کے قریب ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ورکر کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔
بھارتی پولیس جمو ایرپورٹ کے قریب ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ورکر کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارتی کشمیر میں پولیس کے ہزاروں اہلکاروں نے ہندو قوم پرستوں اور علیحدگی پسند مسلمان کشمیریوں کو وادی کے مرکزی شہر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے اپنے جھنڈے لگانے سے روک دیا ہے۔

بھارت کے”یوم جمہوریہ “ کے موقع پر ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن دارالحکومت سری نگر کے مرکزی لال چوک میں بڑے پیمانے پر بھارت کے قومی پرچم لہرانا چاہتے تھے۔ جب کہ اس پر ردعمل کے طور پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے چوک میں اپنے جھنڈے لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

سری نگر کے لال چوک میں اس سے قبل بھی مسلمان کشمیری جماعتیں بھارت مخالف مظاہرے کرتی آئی ہیں۔ تاہم بدھ کو اس اہم چوک کو مسلح پولیس اہلکاروں نے سیل کر دیا۔

بھارتی حکام نے ایک روز قبل کشمیر کو جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا تھا تاکہ یومِ جمہوریہ کے موقعے پر علاقے میں اکٹھے ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں ہندو قوم پرستوں کو داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

بھارت کے زیرا نتظام کشمیر میں گذشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے باعث لگ بھگ 100افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

وزیر اعظم من موہن سنگھ نے قوم پرست ہندو رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ جلوس نہ نکالیں کیوں کہ ان کے مطابق ایسا کرنے سے امن وامان کی صورت حال خراب ہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG