رسائی کے لنکس

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ


بھارت میں ایک شخص لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سائیکل پر ملک کے دورے پر نکلا ہوا ہے۔ رجب آزاد نے اپنی مہم کا نام ’کرن انڈیا سائیکل ایکسپیڈیشن‘ رکھا ہے۔

احمد آباد سے تعلق رکھنے والے رجب آزاد نے اپنے سفر کا آغاز 8 ستمبر کو کیا تھا۔ وہ 60 دن میں 12 ریاستوں کے 150 شہروں سے گزریں گے اور پانچ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ اس دوران وہ مختلف اسکولوں، کالجوں اور دیہات میں اپنی مہم کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔

مغربی بنگال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رجب آزاد نے کہا کہ بھارت میں اب بھی خواتین کے اغوا، انسانی اسمگلنگ، تیزاب سے حملے، گھریلو تشدد اور زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں اور یہ بہت تکلیف دہ بات ہے۔ انھوں نے عوام کو ان کے خلاف آگاہی دینے کے لیے مہم شروع کی۔

مغربی بنگال کی ایک خاتون کملا ٹوپو نے رجب آزاد کی مہم کی حمایت کی اور کہا کہ ہمیں اپنی بچیوں کو ان کے خواب پورے کرنے میں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

XS
SM
MD
LG