انڈونیشی پولیس نے 14 عسکریت پسند کٹّرمذہبی افراد پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے منصوبے بنانے کے الزامات عائد کردیے ہیں ۔
ان افراد کو انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں 22 فروری کو فوجی تربیت کے ایک مشتبہ کیمپ پر ایک چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اُس چھاپے کے دوران ملائشیا کی فوجی وردیوں سے ملتی جلتی وردیاں، فوجی رائیفلیں اور آٹھ سال پہلے با لی میں کیے جانے والے بموں کے اُن حملوں کی ڈی وی ڈی ضبط کی تھیں، جن میں 200 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس نے کہا ہے کہ یہ آدمی دہشت گردی کی کارروائوںں کے منصوبے بنارہے تھے، دست بدست لڑائى کی مشق کررہے تھے اور ہتھیار استعمال کرنا سیکھ رہے تھے۔
انڈوبیشیا نے بالی میں حملوں کے بعد انسدادِ دہشت گردی کا ایک سخت قانون منظور کیا تھا۔ اس قانون کے تحت ملزموں کو کم سے کم 15 سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔
بالی کے حملوں کا الزام جماعت اسلامیہ پر عائد کیا گیا تھا ، جو کہ دہشت گردوں کے گروپ القاعدہ سے تعلق رکھنے والی ایک علاقائى تنظیم ہے۔
ان افراد کو انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں 22 فروری کو فوجی تربیت کے ایک مشتبہ کیمپ پر ایک چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1