رسائی کے لنکس

ایران: انتخابات میں علی خامنہ ای کے حامیوں کی برتری


ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے وفادار حامیوں کو برتری حاصل ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

ہفتہ کو سامنے آنے والے نتائج کے مطابق صدر محمود احمدی نژاد کے مخالفین نے ملک بھر میں مختلف حلقوں میں نشستیں جیتی ہیں۔

ایران میں اہل ووٹروں کی تعداد چار کروڑ اور 80 لاکھ ہے اور سرکاری میڈیا کے مطابق 65 فیصد سے زائد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

یہ انتخاب ایران کی خارجہ یا جوہری پالیسی پر بہت کم اثرانداز ہوں گے لیکن یہ آئندہ سال صدارتی انتخاب کے لیے خامنہ ای کی پوزیشن مستحکم کریں گے۔

ایرانی حزبِ اختلاف اور اصلاح پسندوں کی مرکزی جماعتوں نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے جب کہ انتخاب میں شریک بیشتر امیدواران کا تعلق بالادست مذہبی طبقے کے حامیوں سے ہے۔

انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کے اوائل میں متوقع ہے۔

ایران میں پارلیمان کی 290 نشستوں پر انتخابات کو صدر محمود احمدی نژاد کے حامی اور مخالف قدامت پسندوں کے درمیان مقابلہ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ 3400 امیدواروں میں محض چند انقلابی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG