رسائی کے لنکس

تین امریکی اسیروں کو رہا کیا جائے، ایوانِ نمائندگان کی قرارداد


فائل
فائل

یہ قرارداد پیر کی رات گئے منظور کی گئی، جس کے حق میں 391 جب کہ مخالف میں کوئی ووٹ نہیں پڑا، جس پر عمل درآمد لازم نہیں۔ اس میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے نمائندے، جیسن رضائیاں، پیسٹر عابدینی اور امیر حکمتی کو رہا کیا جائے

امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے منظور کردہ ایک قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ زیر حراست تین امریکی شہریوں کو رہا کریں۔

یہ قرارداد پیر کی رات گئے منظور کی گئی، جس کے حق میں 391 جب کہ مخالف میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔ قرارداد میں، جس کی تعمیل لازم نہیں، ایران پر زور دیا گیا ہے کہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے نمائندے، جیسن رضائیاں، پیسٹر عابدینی اور امیر حکمتی کو رہا کیا جائے۔

رضائیاں کو گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا، جن پر جاسوسی کے الزامات میں مقدمہ چل رہا ہے۔ عابدینی سنہ 2012 سے قید ہیں۔ اُن پر مسیحی طریقہٴعبادت کی امامت کا الزام ہے۔ حکمتی سابقہ امریکی میرین ہیں، جنھیں سنہ 2011 میں گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ اپنے دادی کی تیمارداری کے لیے تہران گئے تھے۔ اُن پر جاسوسی پر مقدمہ چلایا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی۔ اُن کی سزا کو کم کرکے 10 سال قید میں بدل دیا گیا ہے۔

قرارداد میں ایران سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ، رابرٹ لیونسن کے بارے میں اطلاعات فراہم کیا جائے، جو سنہ 2007میں ایران میں لاپتا ہوگئے تھے۔

کانگریس کے قانون ساز ایران پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اِن امریکیوں کو رہا کردیں، ایسے میں جب 30 جون کی ڈیڈلائن نزدیک آتی جا رہی ہے، جب ایران، امریکہ اور پانچ دیگر عالمی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتا طے کرنے والے ہیں۔

XS
SM
MD
LG