رسائی کے لنکس

ایران سے متنازع جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کا مطالبہ


سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والی پانچ عالمی طاقتیں اور جرمنی پر مشتمل گروپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اسے انہیں ان مقامات تک رسائی دے جہاں متنازع جوہری پروگرام پر کام جاری ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب کہ اس ماہ کے وسط میں دونوں فریق مذاکرات کرنے والے ہیں، عالمی طاقتیں یہ چاہتی ہیں ایران انہیں ان تنصیبات تک رسائی دے جہاں ان کے خیال میں فوجی نوعیت کی جوہری سرگرمیاں جاری ہیں۔

جمعرات کو چھ عالمی طاقتوں کی طرف سے ویانا میں اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اس تنازع کے حل کے لیے لازمی طورپر ٹھوس اقدامات کرے۔

مغربی طاقتوں کو شبہ ہے کہ ایران شہری مقاصد کے لیے توانائی کے پروگرام کی آڑ میں جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کررہاہے۔ جب کہ تہران اس الزام سے انکار کرتا ہے۔

توانائی کا بین الاقوامی ادارہ کئی بار ایران سے کہہ چکاہے کہ اسے ان الزامات کی تحقیق کے لیے کہ تہران کے نزدیک واقع پارچین ملڑی کمپلکس میں فوجی نوعیت کا جوہری کام ہورہاہے، وہاں کے معائنے کی اجازت دے۔

ایران عالمی ادارے کی یہ درخواست رد کرچکاہے۔

ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان گذشتہ ماہ ایک سال سے زیادہ تعطل کے بعد استنبول میں مذاکرات ہوئے تھے۔

مذاکرات کا اگلا دور اس ماہ کی 23 تاریخ کو بغداد میں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG