رسائی کے لنکس

ممکنہ پابندیوں کے خلاف ایران کی دھمکی


ممکنہ پابندیوں کے خلاف ایران کی دھمکی
ممکنہ پابندیوں کے خلاف ایران کی دھمکی

ممکنہ پابندیوں کے خلاف ایران کی دھمکی
ممکنہ پابندیوں کے خلاف ایران کی دھمکی

ایران نے متنبہ کیا ہے کہ اگر جوہری تنازع کے باعث مغربی دنیا نے اس کی پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندیاں عائد کیں تو وہ آبنائے ھرمز کے راستے تیل کی ترسیل بھی نہیں ہونے دے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے نائب صدر محمد رضا رحیمی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی تیل پر پابندی کی صورت میں ’’آبنائے ھرمز سے تیل کے ایک قطرہ بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا‘‘۔

رضا رحیمی نے کہا کہ ایران محاذ آرائی نہیں چاہتا لیکن مغربی دنیا ’’اپنی سازشیں‘‘ بند کرنے پر آمادہ نہیں۔

یہ انتباہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب آبنائے ھرمز میں ایرانی بحری افواج کی 10 روزہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایران کے انتباہ کو کوری دھمکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جوہری شعبے میں ایران کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

XS
SM
MD
LG