رسائی کے لنکس

امن و استحکام کے لیے عوام قانون پر عمل پیرا رہیں: نو منتخب ایرانی صدر


نو منتخب صدر حسن روحانی
نو منتخب صدر حسن روحانی

اعتدال پسند روحانی کی جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں فتح کو اکثر مبصرین ملک میں قدامت پسندوں کے خلاف ایک مقبول فیصلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی نے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں امن و استحکام کے لیے ’’قوانین پر عمل پیرا‘‘ رہیں۔

اتوار کو ٹی وی پر اپنے پہلے خطاب میں اعتدال پسند رہنما نے کہا کہ انھیں قومی مفاد اور وقار کی حفاظت کے راستے پر چلتے ہوئے عوام کی مدد کی ’’اشد‘‘ ضرورت ہے۔

اعتدال پسند روحانی کی جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں فتح کو اکثر مبصرین ملک میں قدامت پسندوں کے خلاف ایک مقبول فیصلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جناب روحانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خطرے اور عالمی امور میں ان کے ’مثبت کردار‘ ادا کرنے امید ظاہر کی ہے۔

امریکہ نے ایران کے عوام کو سیاسی عمل میں ان کی شرکت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے وہ ان کے ووٹ کی قدر کرتا ہے۔ لیکن وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جے کارنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے انتخابات ان کے بقول ’’حکومت کی رکاوٹوں اور حدود و قیود‘‘ بشمول شفافیت کی کمی اور میڈیا پر قدغنوں کے خلاف تھے۔

کارنی کا کہنا تھا کہ امریکہ امید کرتا ہے کہ ایران کی حکومت اپنے عوام کی امنگوں پر توجہ دیتے ہوئے انھیں بہتر مستقبل کا موقع فراہم کرے گی۔
XS
SM
MD
LG