رسائی کے لنکس

حسن روحانی ایران کے نئے صدر منتخب


Hassan Rowhani
Hassan Rowhani

حسن روحانی کے مقابلے میں پانچ دیگر امیدوار تھے. ان میں سب سے زیادہ ووٹ حسن روحانی کے حصے میں آئے۔ انہیں مجموعی طور پر 51 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔

ایران کے اعتدال اور اصلاح پسند رہنما حسن روحانی صدارتی انتخابات جیت گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف ایران کے مطابق جمعہ کو ہونے والے انتخابات میں مجموعی ٹرن آوٴٹ تقریباً نوے فیصد رہا۔
حسن روحانی کے مقابلے میں پانچ دیگر امیدوار تھے جن میں محمد باقر قالیباف، محسن رضائی، سعید جلیلی، علی اکبر ولایتی اور محمد غرضی۔ ان میں سے سب سے زیادہ ووٹ حسن روحانی کے حصے میں آئے۔انہیں مجموعی طور پر 51فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔
حسن روحانی کو سرکاری طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔ ان میں مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار تہران کے سابق میئر محمد باقر تھے انہوں نے 16فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ محسن رضائی جن کا تعلق پاسداران انقلاب سے رہا ہے انہوں نے گیارہ فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ سعید جلیلی کو بھی گیارہ فیصد ووٹ ملے۔
حسن روحانی موجودہ صدر محمود احمدی نژاد کی جگہ لیں گے ۔ ایرانی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص صرف دو مرتبہ ملک کا صدر منتخب ہوسکتا ہے۔ محمود احمدی نژاد اپنی دونوں باریاں مکمل کرچکے ہیں۔
ایران میں صدارتی امیدواروں کا انتخاب ایران کے رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کرتے ہیں ۔ آئینی قواعد و ضوابط کے مطابق جو امیدوار 50فیصد ووٹ حاصل کرتا ہے وہی صدر کے عہدے پر فائز ہوتا ہے۔
حسن روحانی ملک کے گیارہویں صدر ہوں گے۔ ایران کے وزیرداخلہ نے مصطفی نجار نے تہران میں باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں حسن روحانی کی فتح کا اعلان کیا ۔
XS
SM
MD
LG