رسائی کے لنکس

ایران میں مبینہ امریکی جاسوس کو سزائے موت


امیر مرزائی حکمتی (فائل فوٹو)
امیر مرزائی حکمتی (فائل فوٹو)

ایران میں ایک عدالت نے ایک امریکی کو سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’فارس‘ نے پیر کو اس فیصلے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مرزائی حکمتی کو امریکہ کے جاسوسی کے ادارے کے ساتھ روابط رکھنے اور ایک ’’دشمن ملک‘‘ سے تعاون کرنے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی۔

امریکی وزارت خارجہ نے جاسوسی کے الزامات کوجھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے زیر حراست شخص کی رہائی کا یہ کہہ کر مطالبہ کیا تھا ایران ’’سیاسی مقاصد کے لیے بے گناہ غیر ملکیوں‘‘ کو گرفتار کرتا رہا ہے۔

دسمبر میں ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے حکمتی نامی اس شخص کی ویڈیو فلم نشر کی تھی جو امریکی ریاست ایری زونا میں پیدا ہوا جس کے والدین بھی ایرانی ہیں۔

فلم میں کہا گیا تھا کہ خصوصی تربیت یافتہ اس شخص نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوجی اڈوں پر خدمات سرانجام دیں اور اُسے یہ اعتراف کرتے دکھایا گیا کہ اُس کا مشن ایران کے جاسوسی کے ادارے میں سرائیت کرنا تھا۔

XS
SM
MD
LG