غزہ کے شہری بنیادی ضروریات سے محروم، ہلاکتیں بڑھنے کا اندیشہ
اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے علاقے میں خوراک اور ایندھن کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں چند گھنٹے کا فیول باقی رہ گیا ہے جس کے بعد آپریشنز چلانا ناممکن ہو جائے گا۔ امدادی کاموں میں مشکلات کی وجہ سے اموات میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل حماس تنازع میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 447 بچے اور 248 خواتین شامل ہیں۔