رسائی کے لنکس

برفشار میں دب جانے والے ہوٹل سے دس افراد کا بچا لیا گیا

اٹلی کے امدادک کارکن برفشار میں دب جانے والے ہوٹل میں لاپتا لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔20 جنوری 2017
اٹلی کے امدادک کارکن برفشار میں دب جانے والے ہوٹل میں لاپتا لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔20 جنوری 2017

برفشار نے بدھ کے روز فارنڈول کے قصبے میں واقع فور سٹار ہوٹل ریگوپیانو کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بر فشار کی وجہ ایک روز قبل وسطی علاقے میں آنے والے زلزلوں کا سلسلہ تھا۔

اٹلی کے امدادی کارکنوں نے ملک کے مرکزی حصے میں ایک ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے کے دو روز بعد جمعے کودوبچوں سمیت 10 افراد کو زندہ نکال لیا۔

زندہ بچ جانے والے دس میں سے دو افراد کو برف کے اندر سے کھینچ کر باہر نکالا گیا۔

امدادی کارکن لا پتا ہو جانے والے تقریبا13 افراد کی تلاش میں رات بھر بر ف کھودتے اور ملبہ ہٹاتے رہے۔

لاپتا افراد میں چار بچے بھی شامل ہیں جو اس پہاڑی تفریحی مقام پر واقع برفانی تودے اور برفشار کی زد میں آنے والے مہنگے ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے۔

برفشار نے بدھ کے روز فارنڈول کے قصبے میں واقع فور سٹار ہوٹل ریگوپیانو کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بر فشار کی وجہ ایک روز قبل وسطی علاقے میں آنے والے زلزلوں کا سلسلہ تھا۔

عہدے داروں نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ اٹلی کے میڈیا کا کہنا ہےکہ مزید دو نعشیں بھی ملی ہیں۔

اس افسوس ناک حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں سستی برتی گئی اور پہلی امدادی ٹیم حادثے کے گیارہ گھنٹوں کے بعد پہنچی ۔

XS
SM
MD
LG