رسائی کے لنکس

آئیوری کوسٹ میں صدارت کا تنازع جاری


آئیوری کوسٹ میں صدارت کا تنازع جاری
آئیوری کوسٹ میں صدارت کا تنازع جاری

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے ہفتے کے روز کہا کہ زیادہ تر پناہ گزین خواتین اور بچے ہیں اور یہ کہ غذائیت کی قلت کے باعث بچے اور لوگ ملیریا اور دوسرے امرا ض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ملک میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد سے 14 ہزار آئیوری باشندے بھاگ کر ہمسایہ ملک لائبریاچلے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے ہفتے کے روز کہا کہ زیادہ تر پناہ گزین خواتین اور بچے ہیں اور یہ کہ غذائیت کی قلت کے باعث بچے اور لوگ ملیریا اور دوسرے امرا ض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

آئیوری کوسٹ کے اپنے عہدے پر موجود صدر لارنٹ باگبو نے اس کے باوجود اپنا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے کہ بین الاقوامی کمیونٹی نے ان کے صدارتی حریف الحسن واتارا کی نومبر کے انتخابات میں جیت کو تسلیم کرلیا ہے۔

جمعے کے روز مغری افریقی راہنماؤں نے مسٹر باگبوکو یہ دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہ کیا اور اپنا عہدہ نہ چھوڑا تو وہ ان کے خلاف قوت کا استعمال کریں گے۔

نائیجریا میں علاقے کے ملکوں کے سربراہوں نے ایک اجلاس کے بعد کہا کہ وہ اس توقع پر مسٹر باگبو کے پاس ایک وفد بھیج رہے ہیں کہ وہ پرامن طورپر اقتدار سے الگ ہوجائیں گے۔

مسٹر باگبو کی حکومت کے ایک ترجمان نے ہفتے کے روز کہا کہ طاقت کے استعمال کی دھمکی غیرقانونی اور ناانصافی پر مبنی ہے۔

XS
SM
MD
LG