رسائی کے لنکس

آئیوری کوسٹ: باگبواور واتارا کے حامیوں کے درمیان شدید لڑائی


آئیوری کوسٹ: باگبواور واتارا کے حامیوں کے درمیان شدید لڑائی
آئیوری کوسٹ: باگبواور واتارا کے حامیوں کے درمیان شدید لڑائی

آئیوری کوسٹ کے دو حریف صدور کے حامیوں کے درمیان منگل کے روز دارلحکومت ابیدجان کے ایک کاروباری علاقے میں پولیس کی بیرکوں کے قریب دوبارہ شدید لڑائی شروع ہوگئی۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ سرکاری فورسز جو اپنے عہدے پر موجود صدر لارنٹ باگبو کی حامی ہیں، حریف صدر الحسن واتارا کے حامی کمانڈوز کو علاقے سے نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

مسٹر باگبو نے مسٹر واتارا کو، جن کی نومبر صدارتی انتخابات میں کامیابی کو اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے، اقتدار منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ واتارا کے حامی کمانڈوز شمالی علاقے سے جنوب میں باگبو کے مضبوط گڑھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

مقامی آبادی کا کہناہے کہ پیر کے روز لڑائی واتارا کے حامیوں کی جانب سے ابیدجان کے مضافاتی علاقے ولیمز ول میں پولیس کی بیرکوں پر حملے کے بعد شروع ہوئی ۔

پیر کے روز لڑائی کا دائرہ مسٹر باگبو کے حامی علاقے میں پھیل گیا جو کہ صدارتی تنازعے کےبحران کے بعد کا پہلا ایسا بڑا واقعہ تھا۔

امریکہ اور یورپی یونین ، باگبو حکومت پر کئی طرح کی مالیاتی اور سفر سے متعلق پابندیاں عائد کرچکی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہناہے کہ نومبر میں آئیوری کوسٹ کے صدارتی انتخابات کے بعد جاری تشدد سے کم ازکم 365 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG