رسائی کے لنکس

جاپان۔ تباہ کن زلزلے کے ایک سال بعد


جاپان میں گذشتہ سال ریکٹر سکیل کے مطابق 9 درجے کا زلزلہ آیاتھا ۔ اس کے بعد سونامی کی لہروں کی زد میں آکر تقریباً 16 ہزار افراد ہلاک ہوگئے، جب کہ تین ہزار ابھی تک لاپتا ہیں۔

ریڈیو جاپان این ایچ کے کی جنوبی ایشیا سروس کے سابق سربراہ اور ریجنل سروس کے نائب سربراہ ہیرو فومی ساتو نے وائس آف امریکہ کی اردو سروس سے زلزلے کی برسی کے موقع پراپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سرکاری سطح پر تین چیزوں پر توجہ دی گئی ہے، جن میں بے گھر افراد کے لیے مکانات کی تعمیر، ملبے سے چھٹکارہ اور تابکار مٹی کو ٹھکانے لگانا شامل ہے۔

ساتو نے بتایا کہ جاپان میں اب عوام نیوکلئیر پاور پلانٹس سے توانائی حاصل کرنے کے خلاف ہیں۔

جاپان میں 54 جوہری بجلی گھر ہیں لیکن اس وقت ان میں سے صرف دس بجلی گھر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ ٹوکیو میں آئندہ چند برسوں میں ایک اور تباہ کن زلزلہ آسکتا ہے۔ جس کے نمٹنے کے لیے اس وقت تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہ آڈیو ملاحظہ ہو۔

XS
SM
MD
LG