رسائی کے لنکس

عالمی سربراہان ٹرمپ کے بیانات پر فکرمند: اوباما


اوباما نے کہا ہے کہ اُن کے ساتھی سربراہان کو ’’نہیں معلوم کہ (ٹرمپ) کے کلمات کو کتنی سنجیدگی سے لیا جائے‘‘؛ ادھر، آج ہی کے دِن، ٹرمپ نے عالمی رہمناؤں سے منسوب اوباما کی رائے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر اُن کا انداز دوستانہ فکرمندی کا ہے، تو یہ ایک اچھی بات ہے‘‘

صدر اوباما نے کہا ہے کہ عالمی سربراہان اس امکان پر فکرمند ہیں کہ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ امیدوار بن سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، اُنھوں نے متنازع ارب پتی امیدوار کے خلاف ذاتی طور پر بھی سخت نکتہ چینی کی۔

جاپان کے ساحلی شہر، ازے شیما میں جمعرات کو اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ ان بیانات پر دنیا سنجیدگی سے دھیان دے رہی ہے، چونکہ ’’امریکہ بین الاقوامی امور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے‘‘۔ دنیا کے سات امیر ترین ملکوں کے سربراہان نے آج سالانہ اجلاس کے پہلے روز کی کارروائی میں شرکت کی۔

بعد ازاں، آج ہی کے دِن، ٹرمپ نے عالمی رہمناؤں سے منسوب اوباما کی رائے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر اُن کا انداز دوستانہ فکرمندی کا ہے، تو یہ ایک اچھی بات ہے‘‘۔

ہسپانوی تارکینِ وطن اور مسلمانوں کے بارے میں اپنے متنازع بیانات کی بنا پر، ری پبلیکن پارٹی کی صدارتی انتخابی مہم میں ٹرمپ آگے رہے ہیں۔ اُنھوں نے جاپان اور جنوبی کوریا سے امریکی فوجوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا، اور شمالی کوریا کے خطرات سے نبردآزما ہونے کے لیے جاپان اور جنوبی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مسلح کرنے پر زور دیا ہے۔

اوباما نے کہا ہے کہ اُن کے ساتھی سربراہان کو ’’نہیں معلوم کہ (ٹرمپ) کے کلمات کو کتنی سنجیدگی سے لیا جائے‘‘، جس سے ’’عالمی امور کے میدان میں اُن کی نا علمی کا پتا چلتا ہے، جب کہ اُن کا انداز جارحانہ یا پھر اس نوعیت کا ہوتا ہے جس سے محض ٹوئیٹ کا مواد نکلے یا پھر شہ سرخیان جم سکیں‘‘۔

امریکی صدر نے کہا کہ اجلاس کے پہلے روز اُنھوں نے اور جی 7 ملکوں کے سربراہان کے ساتھ عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں پر بات کی، اور یہ کہ امریکہ میں معاشی بحالی کی رفتار کو تیزہ سے جاری رکھنے کے طریقہٴ کار پر بات ہوئی‘‘۔

جاپان کے وزیر اعظم شِنزو آبے نے عالمی معیشت کی پریشان کُن تصویر کشی کی، اور موجودہ دور کی اقتصادی صورت حال کا تانا بانا سنہ 2008سے ملایا، جب امریکی سرمایہ کاری کے بینک، لِہمان برادرز کی ناکامی نے عالمی معاشی کساد بازاری کو شہ دی۔

زیادہ تر مبصرین کی رائے میں آبے یہ موازنہ اس لیے پیش کررہے تھے چونکہ اس سے اُن کو یہ جواز پیش کرنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے کہ جاپان نے کھپت پر محصول کے مجوزہ اضافے میں تاخیر کردی ہے۔

جمعے کو دہشت گردی اور میری ٹائم سکیورٹی کے معاملات جی 7 اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہوں گے۔ آخری نکتے سے بحیرہٴ جنوبی چین میں چین کی جانب سے علاقائی توسیع پسندی کے خلاف بات چیت کرنا، جس معاملے پر ایشیا پیسیفک کے ہمسایہ ملک علاقے کے دعوے دار ہیں۔

سربراہ اجلاس کے بعد، اوباما ہیروشیما جائیں گے، جہاں سنہ 1945 میں امریکہ لڑاکا طیاروں نے دنیا کا پہلا ایٹمی بم گرایا تھا جس میں لاکھوں جاپانی ہلاک ہوئے اور جس کے بعد جنگ عظیم دوم کا فوری خاتمہ ہوا۔




XS
SM
MD
LG