رسائی کے لنکس

جاپان: 7.3شدت کا زلزلہ، سونامی


ارضیات سے متعلق امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.3 تھی، اور یہ جھٹکے ہفتے کے روز جاپان کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے سمندر میں 10 کلومیٹر اندر واقع ہوئے

ہفتے کی صبح جاپان کے مشرق میں زیریں سمندر شدید زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں ایک چھوٹی سطح کی سونامی کی لپیٹ نمودار ہوئی۔

ارضیات سے متعلق امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.3 تھی، اور یہ جھٹکے ہفتے کے روز جاپان کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے سمندر میں 10 کلومیٹر اندر واقع ہوئے۔

جاپانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ جاپان کے مشرقی ساحل پر 30سینٹی میٹر اونچی سونامی کی لہریں امنڈ آئیں۔

جاپان کے صوبہ ٴفوکوشیما سے تقریباً 400 کلومیٹر دور واقع ایک مقام زلزلے کے جھٹکوں کی زد میں رہا۔ فوکوشیما وہ مقام ہے جہاں مارچ 2011ء میں تباہ کُن زلزلہ اور شدید سونامی آئی، جس کے نتیجے میں فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر توانائی اسٹیشن کو بہت نقصان پہنچا۔

فوری طور پر نیوکلیئر کی تنصیب یا کسی اور مقام سے کسی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

پال کاروسو، ارضیات کے امریکی ادارے میں موسمیات سے متعلق ماہر ہیں۔ اُنھوں نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو تک محسوس کیے گئے۔

اُنھوں نے بتایا کہ یہ اطلاعات ملی ہیں کہ زلزلہ ٹوکیو میں بھی محسوس کیا گیا، لیکن ابھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصل نہیں ہوئی۔

کاروسو نے یہ بھی بتایا کہ اس سونامی کے اثرات امریکہ تک نہیں پہنچیں گے۔

اُن کے بقول، بحر الکاہل میں قائم ’سونامی کے وارننگ سینٹر‘ نے ایک بیان میں کہا ہے سونامی کے بارے میں باضابطہ انتباہ کی ضرورت پیش نہیں آئی، اور ہوائی یا امریکہ کے پیسیفک ساحل پر سونامی کے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

ٹوکیو میں، جاپان کے موسمیاتی ادارے نے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی ہے، جو امریکہ کے ارضیات کے سروے کی ریکارڈ کردہ شدت سے کم سطح ہے؛ تاہم، شدت کے اعتبار سے یہ اب بھی سنگین نوعیت کے زمرے میں شمار ہوتی ہے۔
XS
SM
MD
LG