اردن کے شاہی محل نے کہا ہے کہ شاہ عبداللہ نے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں وزیراعظم سمیر رفاعی کی حکومت کو برطرف کر کے معروف البخت کو وزارت عظمیٰ کامنصب سونپا ہے۔
شاہ عبداللہ کی طرف سے یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب تیونس میں حکومت کے خاتمے اور مصر حکومت مخالف بحران کے بعد ہزاروں لوگوں نے اردن کی گلیوں مظاہرے کر کے وزیراعظم سمیررفاعی کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
سابق وزیراعظم رفاعی پر تیل اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور سیاسی اصلاحات میں سست روی کا الزام تھا۔ اردن کے شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ رفاعی کی کابینہ منگل کو مستعفی ہو گئی ہے۔