رسائی کے لنکس

کراچی میں رمضان میں بھی امن قائم نہ ہوسکا، 14دن میں 61 ہلاکتیں


Jasliq qamog'i. 29-sentabr, 2003-yil
Jasliq qamog'i. 29-sentabr, 2003-yil

کراچی میں رمضان کی آمد سے قبل یہ خیال کیا جارہا تھا کہ اس مقدس ماہ میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں کمی آجائے گی لیکن یہ بات محض خام خیالی ہی ثابت ہوئی۔ کراچی میں رمضان کے ابتدائی چودہ دنوں میں مجموعی طور پر 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یعنی ہر روز تقریباً چار افراد کا قتل۔

پیر کے روز قصبہ کالونی سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی جبکہ اورنگی ٹاؤن میں کٹی پہاڑی پر فائرنگ سے ایک کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایس پی اورنگی کے مطابق حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4ہلاک ہوگئے جبکہ2 خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

جوہر آباد پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے قریب سے دو افراد کی ہاتھ پاوں بندھی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔آخری خبریں آنے تک مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

ادھر تھانہ عزیز بھٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔گھاس منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

ادھر پچھلے ہفتے کیماڑی کے قریب مسافروں سے بھی بھری بس کے زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ان میں سے مزید دو افراد ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG