رسائی کے لنکس

کراچی میں تاجروں کی ہڑتال، کاروبار بند


کراچی میں تاجروں کی ہڑتال، کاروبار بند
کراچی میں تاجروں کی ہڑتال، کاروبار بند

پاکستان کی اقتصادی شاہ رگ کہلانے والے شہر کراچی میں تاجر برادری کی طرف سے منگل کو بھتہ خوری اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافے کے خلاف مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ملک کے اس سب سے بڑے شہر میں تجارتی مراکز کے علاوہ چھوٹی مارکیٹیں اور پٹرول پمپس بھی بند ہیں، جب کہ ہنگاموں کے خطرے کے پیش نظر سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم نظر آ رہی ہے۔

ہڑتال ’آل کراچی تاجر اتحاد‘ کی اپیل کے جواب میں کی جا رہی ہے لیکن کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدے داروں نے ایک روز قبل اس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکومت کو شہر میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مزید وقت دینا چاہتے ہیں اور احتجاج کرنے کا فیصلہ رواں ماہ کے وسط میں کیا جائے گا۔

کراچی کی سب سے با اثر سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے بھی ہڑتال کرنے والے تاجروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG