رسائی کے لنکس

بھارتی کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک


بھارتی کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک
بھارتی کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بجلی کی بار بار بندش کے خلاف مظاہرہ کرنے والے دیہاتیوں کو منتشر کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارہ مولا میں لائن آف کنڑول کے قریب ایک بجلی گھر کے نیم فوجی دستے سے تعلق رکھنے والے محافظوں نے مشتعل مظاہرین پر اُس وقت فائر کھول دیا جب وہ تنصیب کے مرکزی دروازے کے سامنے نعرے بازی کر رہے تھے۔

بھارتی کشمیر کے خصوصاً وادی والے حصے کو سخت سردی کے موسم میں گزشتہ کئی ہفتوں سے روزانہ 16 گھنٹوں تک کی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جس پر صارفین سراپا احتجاج ہیں۔

ریاست کی حکومت نے مظاہرین پر فائرنگ اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی وزارت داخلہ سے اس واقعہ پر سخت احتجاج کیا ہے کیونکہ بھارتی نیشنل ہائیڈرو پاور پلانٹ کارپوریشن پر تعینات سیکورٹی فورسز کا کام بجلی پیدا کرنے والی اس تنصیب کی حفاظت ہے نا کہ عوامی احتجاج سے نمٹنا۔

  • 16x9 Image

    یوسف جمیل

    یوسف جمیل 2002 میں وائس آف امریکہ سے وابستہ ہونے سے قبل بھارت میں بی بی سی اور کئی دوسرے بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نامہ نگار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہیں ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں اب تک تقریباً 20 مقامی، قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے جن میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی طرف سے 1996 میں دیا گیا انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG