رسائی کے لنکس

کیری کا دورہ بھارت، سرمایہ کاری اجلاس میں شرکت


ترجمان محکمہ خارجہ کے بقول، وزیر خارجہ 10 جنوری کو دورہ بھارت کا آغاز کریں گے۔ ساتھ ہی، وہ کچھ اضافی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے، جن کا اعلان بعد میں ہوگا۔ وہ گجرات میں منعقد ہونے والے چوٹی کے سرمایہ کاری اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری 10 جنوری سے بھارت کا دورہ کریں گے۔

جان کیری 10 جنوری کو احمد آباد میں منعقد ہونے والے 'متحرک گجرات عالمی سرمایہ کاری اجلاس' کی چوٹی کی نشست میں امریکہ کی نمائندگی کریں گے، جس کا افتتاح بھارتی وزیر اعظم، نریندر مودی کرنے والے ہیں۔

اس بات کا اعلان محکمہءخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے منگل کو جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سربراہ اجلاس میں، امریکی وزیر خارجہ چوٹی کے ایک امریکی وفد کی قیادت کریں گے، جس میں کاروباری منتظمین اعلیٰ اور نامور اختراع پسند شخصیات شامل ہوں گی۔

بقول ترجمان، 'وزیر خارجہ کیری امریکی ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت اور پیسیفک خطے میں امریکہ کی طرف سے مستحکم معاشی افزائش کے اعانتی کردار کے حوالے سے ادا کیے جانے والے کردار کی نشاندہی کریں گے'۔

ساتھ ہی، جان کیری تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید تقویت دینے سے متعلق گفتگو کریں گے۔

جین ساکی نے مزید کہا ہے کہ ایک ساجھے دار ملک کی حیثیت سے، امریکہ پہلی بار اِس تقریب میں شریک ہو رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکریٹری کیری 'کچھ اضافی ملکوں کا بھی دورہ کریں گے'۔ تاہم، بقول ترجمان، 'اس سلسلے میں علیحدہ اعلان کیا جائے گا'۔

XS
SM
MD
LG