رسائی کے لنکس

یوکرین کی شورش، روس فوری اقدام کرے: کیری


وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ روس پر نئی پابندیوں کا ہدف اس کی بنکاری، توانائی اور دفاعی شعبہ جات ہوں گے

امریکی وزیر ِخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ یہ روس کے لیے لازم ہے کہ وہ فوری طور پر یوکرین میں علیحدگی نواز باغیوں کو غیر مسلح ہونے کی تلقین کرے۔

جان کیری نے جمعرات کے روز پیرس میں اپنے روسی ہم منصب لورے فیبس کو ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے روسی ہم منصب اس بات پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں کہ روسی صدر ولا دی میر پوٹن کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ روس یوکرین میں مداخلت بند کر رہا ہے اور وہاں پُرامن عمل میں سنجیدہ ہے۔


ایک روز قبل ہی، اوباما انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے، اگر روس کی جانب سے یوکرین میں مداخلت کو ختم کرنے کے لیے کوئی باضابطہ اور ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے بدھ کے روز بات کرتے ہوئے کہا کہ روس پر ان پابندیوں کا ہدف روس کا بینکنگ سیکٹر، توانائی اور دفاعی شعبے ہوں گے۔

یورپی راہنماؤں کی جانب سے روس پر عائد ہونے والی نئی ممکنہ پابندیوں پر آواز بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ یہ نئی پابندیاں یورپی ممالک اور روس کے درمیان معاشی روابط کو نقصان پہنچائیں گی۔

XS
SM
MD
LG