رسائی کے لنکس

عمران اور زرداری ایک کنٹینر پر لیکن وقت الگ الگ


ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام آباد کے دھرنے میں عمران خان سے مل رہے ہیں۔ لاہور کے جلسے میں آصف زرداری بھی ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان اور زرداری کا وقت الگ الگ ہو گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام آباد کے دھرنے میں عمران خان سے مل رہے ہیں۔ لاہور کے جلسے میں آصف زرداری بھی ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان اور زرداری کا وقت الگ الگ ہو گا۔

کنور رحمان خاں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاهور کی مرکزی شاہراہ مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک نے میدان سجا رہی ہے۔ جس کی قیادت سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے کا مقصد سانحہ ماڈل ٹاون میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو انصاف دلانا ہے۔

پاکستان تحريک انصاف اور پاکستان پيپلزپارٹي بھي ساتھ دينے کے ليے احتجاج میں شریک ہوں گی۔

منگل کی شام اپوزیشن جماعتوں کی بنائی گئی ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد لاهور میں منہاج القرآن سیکرٹیریٹ میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جو وہ کہہ رہے ہیں ہو گا بھی وہی۔ 17 جنوری کا احتجاج دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کل سے حکومت کے خاتمے اور مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے مزا حمتی تحریک شروع کر رہے ہیں۔

'ان کا کہنا تھا کہ ’بلاول ہاؤس میں دال اور ساگ بہت اچھا بنتا ہے، آج وہ کھانے جا رہا ہوں۔ کھانے میں کل ہونے والے اجلاس پر بھی آصف زرداری صاحب سے مشاورت کروں گا'۔

عوامی تحریک کے احتجاج پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا عمران خان کے ساتھ بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اصل مقصد نجفی رپورٹ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف دلانا ہے۔

'ہماری کوئی ازلی دشمنی تو ہے نہیں۔ جب مقصد ایک ہو تو اکٹھے ہوا جا سکتا ہے۔ اصل میں ہم تو صرف ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں'۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے 17جنوري کو ہونے والے سیاسی گٹھ جوڑ کے بارے میں وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سے کسی کو يہ پيغام نہيں دينا چاہتے کہ پيپلز پارٹي اور تحريک انصاف ايک ہو گئيں ہيں۔

'پيپلز پارٹي اور تحريک انصاف کا سياسي اتحاد کسي صورت ممکن نہيں۔ کسي صورت يہ پيغام نہيں دينا چاہتے کہ ہم ایک ہیں۔ یہ تو صرف ایک دن کا شو ہے جس کے سیشن الگ الگ ہیں۔ آصف زرداری جلسے سے جائیں گے تو عمران خان جلسے میں پہنچ جائیں گے'۔

عوامی تحریک کے احتجاج پر مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ووٹ سے تبديلي نہیں لا سکتے وہ اب سڑکوں پر آنے کي تياري کر رہے ہیں۔ لیکن ان کے مخالفین چکوال ضمنی انتخاب کا نتیجہ یاد رکھیں۔

'نواز شريف کے خوف نے ایسے لوگوں کو اکٹھا کر ديا جو ایک دوسرے کي شکل بھي نہيں ديکھنا چاہتے تھے۔ ایسے لوگوں کے پاس عوامی اور ووٹ کی طاقت نہیں۔ یہ اب کنٹینر پر چڑھیں گے اور جلسے کریں گے'۔

لاهور کي مال روڈ پر جلسے سے 24 گھنٹے پہلے ہي کاروباري سرگرمياں رک گئی ہيں۔ تاجروں کے مطابق ايک روز ہڑتال ہو جائے تو مال روڈ پر چار ارب روپے کا کام نہيں ہوتا۔

تاجروں کی نمائندہ تنظیم کے صدر نعیم میر نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مال روڈ پر اجتماعات کے خلاف عدالت عاليہ کا فيصلہ بھي موجود ہے۔

'مال روڈ پر 80 ہزار سے ايک لاکھ تاجر اور ملازم کام کرتے ہيں۔ جب بھي ہڑتال ہوتي ہے تو سب کي روزي روٹي متاثر ہوتي ہے'۔

ضلعی حکومت لاهور نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی کو بھی مال روڈ پر جلسہ یا جلوس کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ احتجاج کے باعث مال روڈ پر واقع اسکول بھي ايک روز کے ليے بند کر دئيے گئے ہيں۔

XS
SM
MD
LG