لاہور انتظامیہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر موچی گیٹ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے متبادل جگہ تجویز کرنے کے لیے کہا تھا۔ تاہم پی ٹی ایم موچی گیٹ پر ہی جلسہ کرنا چاہتی ہے۔
ہفتہ کو دیر گئے اس تحریک کے رہنماوں اور کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جنہیں کچھ گھنٹوں کے بعد رہا کر دیا گیا۔
موومنٹ کے سربراہ پشتین نے سوشل میڈیا پر فیس بک لائیو میں اپنے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر رکاوٹ توڑ کر موچی گیٹ پہنچیں۔
وائس آف امریکہ کی پشتو سروس ڈیوا کے ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں علی وزیر اور دوسرے راہنماوں کو پولیس کے حراستی مرکز میں دکھایا گیا ہے۔ وڈیو میں پولیس اہل کار پشتون موومنٹ کے راہنماوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ان سے بھائیوں جیسا برتاؤ کر رہے ہیں۔
ہفتہ کو فلاح پشتون نامی ایک نئے گروپ نے پاکستان کے قومی جھنڈوں کے ساتھ لاہور میں شاہدرہ سے چیئرنگ کراس تک ایک بڑی ریلی نکالی۔