تبت کے جلاوطن روحانی رہنماء دلائی لاماکی 75 ویں سالگرہ منگل کو منائی جارہی ہے ۔ تبت میں چین کے خلاف ہونی والی بغاوت ناکام ہونے کے بعد دلائی لاما نے 1959ء میں چین چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے وہ بھارت کے پہاڑی علاقے میکلوڈگنج میں مقیم ہیں۔
سالگرہ کے موقع پردلائی لاما اپنے تقریباً پانچ ہزار پیروکاروں سے میکلوڈ گنج میں خطاب بھی کریں گے۔
دلائی لاما کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سال کا بیشتر حصہ اُن کے غیرملکی دوروں میں گزرتا ہے اور گذشتہ 12 مہینوں میں وہ فرانس، سوئٹزرلینڈ، جمہوریہ چیک، جرمنی ، پولینڈ ، امریکہ اور کئی دوسرے ملکوں کا دورہ کرچکے ہیں۔