لاؤس میں حکام نے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ خراب موسم قرار دی ہے۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 49 افراد ہلاک ہو گئے۔
لاؤس ایئرلائنز کا اے ٹی آر-72 ساخت کا طیارہ بدھ کو دارالحکومت وینتینا سے جنوبی قصبے پاکسے جا رہا تھا جب یہ دریائے میکونگ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کسی شخص کے زندہ بچنے کی اُمید نہیں۔ تاہم امدادی کارکنوں کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا جو پاکسے کے ہوائے اڈے سے تقریباً آٹھ کلومیٹر دور ہے۔
مسافروں کی تفصیلات سے متعلق دستاویز کے مطابق 17 لاؤ، سات فرانسیسی، پانچ آسٹریلیئن، پانچ تھائی، تین کوریئن، دو ویتنامی، اور امریکہ، کینیڈا، چین، ملائیشیا اور تائیوان کا ایک، ایک باشندہ طیارے میں سوار تھے۔