رسائی کے لنکس

لیبیائی فوج کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے: ہلری کلنٹن


لیبیائی فوج کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے: ہلری کلنٹن
لیبیائی فوج کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے: ہلری کلنٹن

امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ خبریں موصول ہوئی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ لیبیائی لیڈر معمر قذافی کی فوج باغیوں کے ساتھ لڑائی میں کلسٹر بم استعمال کررہی ہے۔

ہلری کلنٹن نے تفصیل نہیں بتائی تاہم، مصراتا کے مغربی قصبے کی صورتِ حال کی نشاندہی کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ حکومت کی فورسز، اُن کے بقول، قابلِ مذمت کارروائیوں میں ملوث ہیں جن میں شہری آبادی کو ہدف بنایا جارہا ہے اور جن کے باعث بہت زیادہ ہلاکتیں اور تکالیف پیش آرہی ہیں۔

کلسٹر بم پھٹنے سے سخت ضرر رساں چھوٹے ذرات ایک وسیع رقبے میں بکھر جاتے ہیں جِس سے خصوصی طور پر شہری آبادی خطرے کی زد میں آجاتی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے جانی نقصان پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اُنھیں مصراتا کے علاقے میں خصوصی طور پر دو صحافیوں کی ہلاکت پرسخت صدمہ ہوا ہے۔

ہلری کلنٹن نے کہا کہ لیبیا میں حکام صحافیوں کو ہراساں اور گرفتار کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ تمام امریکیوں کو رہا کیا جائے جنھیں بے جا طور پر گرفتار کیا گیا ہے جن میں کم از کم دو صحافی شامل ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ لیبیا کے حکام نے واضح اطلاع فراہم نہیں کی کہ حراست میں لیے گیے امریکیوں کی اصل تعداد کیا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اپنےعزم میں پختہ ہے، اور انھوں نے مسٹر قذافی کی سبک دوشی کے مطالبے کا اعا دہ کیا۔

XS
SM
MD
LG