رسائی کے لنکس

لیبیا پر نوفلائی زون کی پابندی لگائی جائے: عرب لیگ


سعودی وزیر خارجہ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں
سعودی وزیر خارجہ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آرہے ہیں

امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ اگر عالمی طاقتوں نے نوفلائی زون قائم کرنے کے لیے کہا تو ان کے پاس ایسا کرنے کے لیے وسائل موجود ہیں۔

عرب لیگ نے لیبیا پر نوفلائی زون قائم کرنے کی حمایت کی ہے۔

ہفتے کے روز قاہرہ میں 22 رکنی کونسل کے وزرائے خارجہ نے ایک اجلاس کے بعد اپنے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ عرب لیگ نے کہاہے کہ وہ لیبیا پر پابندیوں کے نفاذ کے لیے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے اپیل کرے گی۔ عرب وزرائے خارجہ کا کہناتھاکہ لیبیا کے لیڈر معمر قذافی اپنی قانونی حیثیت سے محروم ہوچکے ہیں۔

عرب لیگ نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ لیبیا کی نیشنل کونسل سے بات چیت کے دروازے کھول رہی ہے۔ حکومت مخالف اس تنظیم کا مرکز بن غازی کے شہر میں ہے۔

وہائٹ ہاؤ س نے کہا ہے کہ وہ عرب لیگ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے ۔اور یہ کہ بین الاقوامی برداری نے متفقہ طورپر قذافی کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ لیبیا میں تشدد کا لازمی طورپر خاتمہ ہونا چاہیے۔

ایک اور خبر کے مطابق امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ اگر عالمی طاقتوں نے نوفلائی زون قائم کرنے کے لیے کہا تو ان کے پاس ایسا کرنے کے لیے وسائل موجود ہیں۔

تاہم ان کا کہناتھاکہ سوال یہ ہے کہ آیا پابندیاں لگانا ایک دانش مندانہ اقدام ہوگا۔ گیٹس نے ہفتے کے روز یہ تبصرے بحرین سےواپس امریکہ آتے ہوئے کیے، جہاں وہ ان حکومت مخالف تحریکوں کے بارے میں بات چیت کے لیے گئے تھے جنہوں نے مشرق وسطیٰ کے اکثر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

  • 16x9 Image

    جمیل اختر

    جمیل اختر وائس آف امریکہ سے گزشتہ دو دہائیوں سے وابستہ ہیں۔ وہ وی او اے اردو ویب پر شائع ہونے والی تحریروں کے مدیر بھی ہیں۔ وہ سائینس، طب، امریکہ میں زندگی کے سماجی اور معاشرتی پہلووں اور عمومی دلچسپی کے موضوعات پر دلچسپ اور عام فہم مضامین تحریر کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG