رسائی کے لنکس

مالدیپ: کابینہ میں توسیع


مالدیپ کی نئی کابینہ سے حلف لینے کی تقریب
مالدیپ کی نئی کابینہ سے حلف لینے کی تقریب

حلف اٹھانے والے نئے وزرا معاشی ترقی، تعلیم، صحت، سیاحت، ٹرانسپورٹیشن، نوجوانان اور کھیلوں کے قلمدان سنبھالیں گے

مالدیپ کے نئے صدر نے اپنی کابینہ میں توسیع کی ہے۔ صدر محمد وحید حسن نے اتوار کے روز دارالحکومت مالے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اشخاص پر مبنی چھ نئے وزرا اور ایک اٹارنی جنرل سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے نئے وزرا معاشی ترقی، تعلیم، صحت، سیاحت، ٹرانسپورٹیشن اور نوجوان اور کھیلوں کے قلمدان سنبھالیں گے۔

معزول صدر محمد نشید نے ہفتے کو دارالحکومت میں اپنے حامیوں کی ایک ریلی سے خطاب میں کہا کہ اُنھوں نے سمجھوتہ کرنے کے امریکی مطالبے اور ایک قومی حکومت تشکیل دینے کی تجویز کو ماننے سے انکار کردیا ہے، جِس کا مقصد اِس بحرِ ہند کےملک میں سیاسی ہلچل کا خاتمہ لانا ہے۔

امریکہ کے نائب وزیر خارجہ رابرٹ بلیک نے مسٹر نشید سے ملاقات کےبعد ہفتے کے دِن کہا کہ جزیرہ نما ملک میں فوری انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ، جیسا کہ سابق صدر نےتجویز کیا تھا۔

بلیک نے کہا کہ پولیس، انتخابی کمیشن اور عدلیہ کی طرف سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے درکار انتظامات موجود نہیں ہیں۔ اُنھوں نے سیاسی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ وسیع ترسمجھوتا کریں اوریہ طے کریں کہ پیش رفت کا حصول کس طرح ممکن ہے۔

XS
SM
MD
LG