رسائی کے لنکس

ناکافی رابطے مہمند ایجنسی واقعے کا سبب بنے: رپورٹ


ناکافی رابطے مہمند ایجنسی واقعے کا سبب بنے: رپورٹ
ناکافی رابطے مہمند ایجنسی واقعے کا سبب بنے: رپورٹ

امریکی حکام نے پاکستان کے ساتھ نقشوں کے بارے میں غلط اطلاعات کا تبادلہ کیا تھا اور اِسی سے سرحد پر پاکستانی فوجی چوکیوں کے محلِ وقوع کے بارے میں غلط فہمی پیدا ہوئی: ترجمان

امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور امریکی زیر قیادت فوجوں کے درمیان ناکافی رابطوں کی وجہ سے پچھلے مہینے یعنی نومبر میں پاکستانی چوکی پر حملہ ہوا، جس میں 24پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

محکمہ دفاع کے ترجمان جارج لِٹل نے اِن تحقیقات کے نتائج کا اعلان جمعرات کے روز کیا۔

تحقیقاتی افسر کے مطابق اُس وقت امریکی افواج کو جو اطلاعات ملی تھیں اُن کے مطابق اپنا دفاع کرتے ہوئے امریکی فوج نے طاقت کا مناسب استعمال کیا تھا۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکی حکام نے پاکستان کے ساتھ نقشوں کے بارے میں غلط اطلاعات کا تبادلہ کیا تھا اور اِسی سے سرحد پر پاکستانی فوجی چوکیوں کے محلِ وقوع کے بارے میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔

اس کے علاوہ، دونوں جانب سے یونٹوں کے محلِ وقوع اور اُن کی سرگرمیوں کے بارے میں مکمل طور پر تمام اطلاعات موجود نہیں تھے اور اِسی کے نتیجے میں یہ المناک واقعہ رونما ہوا۔

امریکہ کی جانب سے اظہارِ تعزیت کے باوجود پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات اب بھی خاصے بھڑکے ہوئے ہیں۔

پاکستان کی فوج نے اس تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا اور امریکہ پر الزام لگایا تھا کہ اُس نے جان بوجھ کر پاکستانی چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG