رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا صدر زرداری سے فون پر رابطہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مہمند ایجنسی نیٹو حملہ: یہ افسوس ناک واقعہ کسی طور پاکستان پر حملے کی دانستہ کوشش نہیں تھی

صدر براک اوباما نے اتوار کے روز پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا، اور گذشتہ ہفتے افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر نیٹو کے فضائی حملے کےافسوس ناک واقعے میں جانی نقصان پر، جس میں 24پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت واقع ہوئی، تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بات وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔

امریکی صدر نے یہ بات واضح کی کہ یہ افسوس ناک واقعہ کسی طور پاکستان پرحملے کی دانستہ کوشش نہیں تھی، اور اُنھوں نے امریکہ کی طرف سےایک مفصل تفتیش کے عزم کے اظہار کا اعادہ کیا۔

دونوں صدور نےدوطرفہ پاکستان امریکہ تعلقات کےفروغ کے سلسلے میں اپنےعزم کا اعادہ کیا، جو کہ دونوں ملکوں کی سلامتی کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

دونوں صدور نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

چھبیس نومبر کو مہمند ایجنسی کی فوجی چوکی پر نیٹوکے فضائی حملے کے نتیجے میں پاکستان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور پاکستان نے پیر سے بون میں افغانستان کےمستقبل کے بارے میں شروع ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اِس سے قبل، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سےٹیلی فون پر رابطہ کرکے واقعے میں جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG