ریپبلیکن پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار مِٹ رومنی نے نائب صدر کے عہدے کے لیے وسکانسن سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس پال رائن کا انتخاب کیا ہے۔
رومنی نے اِس بات کا اعلان ہفتے کے روز مشرقی ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک کے مقام پر اپنے حامیوں کے ہمراہ سابق بحری جنگی جہاز یو ایس ایس وسکانسن کے سامنے کھڑے ہو کر کیا۔
رومنی نے اپنی چار روزہ صدارتی مہم کے آغاز پر رائن کو متعارف کرایا۔ رائن نےاجتماع کو بتایا کہ امریکہ غلط رُخ کی طرف چل پڑا ہے۔ اُن کے بقول، ’مِٹ رومنی اور میں مل کر درست اقدام لیں گے، تاکہ ملک کی سمت صحیح ہوجائے‘۔
بیالیس سالہ رائن ایک طویل عرصے سے وسکانسن کی وسط مغربی ریاست سے رکن کانگریس منتخب ہوتےچلے آرہے ہیں جنھیں متعدد مؤثر قدامت پسندوں کی حمایت حاصل ہے۔ اِس وقت وہ ایوانِ نمائندگا ن میں بجٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں اور امریکی بجٹ میں کٹوتیاںٕ لاگو کرکے خسارہ پورا کرنے کےعزم کے پُر زور حامی ہیں۔
رومنی کی طرف سے یہ اعلان سامنے آنے کے بعد وہ افواہیں دم توڑ جائیں گی جو اُن کےممکنہ ساتھی کے بارے میں سامنے آتی رہی ہیں۔ اب تک جن مشہور شخصیات کے نام لیے جارہے تھے اُن میں فلوریڈا سےتعلق رکھنے والے سینیٹر مارکو روبیو، اوہائیو کے سینیٹر روب پورٹ مین، نیو جرسی کے گورنر کِرس سرسٹی، ورجینیا کےگورنر باب میک ڈونیل اور منے سوٹا کے سابق گورنر ٹِم پالینٹی شامل ہیں۔
میک ڈونیل نے بحری جہاز یو ایس ایس وسکانسن کے سامنے کھڑے ہوئے رومنی کا تعارف کرایا جس سے قبل رومنی نے نائب صدارتی امیدوار کے طور پر رائن کے نام کا اعلان کیا۔
نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں رومنی امریکی صدر براک اوباما کے مد مقابل ہوں گے، جو دوسری مدت کے انتخاب کےلیے میدان میں ہیں۔