رسائی کے لنکس

نیویارک شہر اپنی دیوہیکل عمارتوں کے بوجھ سے زمین میں دھنس رہا ہے 


نیویارک شہر کی آسمان کو چھوتی ہوئی عمارتوں کا ایک منظر۔ فائل فوٹو
نیویارک شہر کی آسمان کو چھوتی ہوئی عمارتوں کا ایک منظر۔ فائل فوٹو

ارتھ فیوچر نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیویارک شہر میں قائم عمارتوں کا بوجھ 762 ارب کلوگرام ہے

سائنس دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ نیویارک ہر سال 1 سے 2 ملی میٹر زمین میں دھنس رہا ہے۔

ماہرین ارضیات کہتے ہیں کہ لوئیر مین ہٹن سمیت شہر کے بعض علاقے اس سے بھی تیزی سے نیچے جا رہے ہیں۔

کہنے کو تو ہر سال ایک یا دو ملی میٹر زیادہ معلوم نہیں ہوتے لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک بڑے شہر کے لیے یہ پیمانہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی سمندری سطح کے خطرے کو دیکھتے ہوئے بہت بڑا ہے اور یہ مستقبل میں دنیا کے بڑے ساحلی شہروں کے لیے سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

اور مزید یہ کہ نیویارک پہلے ہی ان شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جنہیں مستقبل میں ساحلی سیلابوں سے بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے ۔

(اس خبر کے لیے کچھ تفصیلات جریدے ارتھ فیوچر سے لی گئیں ہیں)

XS
SM
MD
LG