رسائی کے لنکس

نائیجریا: شدت پسندوں کے حملے درجنوں ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حملہ آوروں نے کئی کاروباری مراکز کو لوٹا اور چوری کی گئی گاڑیوں میں فرار ہونے سے قبل اُنھوں نے گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

نائیجریا میں مبینہ شدت پسندوں نے ملک کے شمال مشرق میں ایک گاؤں پر حملہ کر کے کم از کم 90 افراد کو ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوؤں نے فوجی اہلکاروں کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ یہ واقعہ ملک کی ریاست بورنو میں ہفتے کی رات ہوا۔

حملہ آوروں نے کئی دوکانوں کو لوٹا اور چوری کی گئی گاڑیوں میں فرار ہونے سے قبل اُنھوں نے گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن حکام کو شبہ ہے کہ اس حملے کے پیچھے بوکو حرام کی شدت پسند تنظیم ہیں۔

گزشتہ ہفتے بوکو حرام ہی کے جنگجوؤں نے بورنو ہی کے علاقے میں حملہ کر کے 39 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

نائیجریا کی فوج کی طرف سے بوکو حرام کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں لیکن اب بھی اس شدت پسند گروپ کے جنگجو اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بوکو حرام ملک میں سخت اسلامی قوانین کا نفاذ چاہتی ہے۔
XS
SM
MD
LG