رسائی کے لنکس

برازیل کی 117 سالہ خاتون دنیا کی معمر ترین شخصیت بن گئیں


  • دنیا بھر سے عمر رسیدہ افراد کے ڈیٹا پر نظر رکھنے والی تنظیم نے اِنہ کنابارو کو دنیا کی عمر رسیدہ شخصیت قرار دیا۔
  • اِنہ کنابارو آٹھ جون 1908 میں برازیل میں پیدا ہوئی تھیں۔
  • جاپانی خاتون ٹومیکو ایتوکا کا حال ہی میں انتقال ہونے کے بعد برازیل کی 117 سالہ اِنہ کنابارو کو معمر شخصیت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
  • اِنہ کو دنیا کی دوسری عمر رسیدہ راہبہ کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

ویب ڈیسک — جاپان کی خاتون ٹومیکو ایتوکا کا حال ہی میں انتقال ہونے کے بعد برازیل کی 117 سالہ خاتون اِنہ کنابارو کو دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

دنیا بھر سے عمر رسیدہ شخصیات کے ڈیٹا پر نظر رکھنے والی تنظیم 'لونجوی کوئسٹ' نے ہفتے کو جاری بیان میں اِنہ کنابارو کو دنیا کی عمر رسیدہ شخصیت قرار دیا۔

تنظیم کے مطابق اِنہ کنابارو آٹھ جون 1908 میں برازیل میں پیدا ہوئی تھیں۔ لیکن ان کے اہلِ خانہ کے مطابق اصل میں اِنہ 27 مئی 1908 کو پیدا ہوئی تھیں۔ تاہم ان کی پیدائش کو آٹھ جون کی تاریخ کے ساتھ رجسٹر کرایا گیا تھا۔

اِنہ کو دنیا کی دوسری عمر رسیدہ راہبہ کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز 118 سالہ راہبہ لوسیل رینڈن کو حاصل تھا جو 2023 میں چل بسی تھیں۔

اِنہ سے قبل جاپان کی ٹومیکو ایتوکا دنیا کی سب سے عمر رسیدہ شخصیت تھیں۔

ٹومیکو 29 دسمبر 2024 کو 116 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

ایتوکا سے قبل گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 117 سالہ ماریہ بریناس کو دنیا کا معمر ترین انسان قرار دیا تھا۔

اس خبر میں شامل معلومات ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG