رسائی کے لنکس

اوباما، بوہاری ملاقات: دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر زور


مسٹر اوباما نے نائجیریا کو دنیا کا انتہائی اہم ترین ملک قرار دیا، اور کہا کہ وہاں ہونے والے حالیہ انتخابات اور ایک نئی حکومت کی جانب پُرامن پیش رفت سے جمہوریت کے لیے نائجیریا کے عزم کا اظہار ہوتا ہے

امریکی صدر براک اوباما نے نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس دوران بوکو حرام کے شدت پسندوں کی جانب سے درپیش خطرات اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

مسٹر اوباما نے نائجیریا کو دنیا کا انتہائی اہم ترین ملک قرار دیا، اور کہا کہ وہاں ہونے والے حالیہ انتخابات اور ایک نئی حکومت کی جانب پُرامن پیش رفت سے جمہوریت کے لیے نائجیریا کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ بوکو حرام کے حملوں پر اُنھیں شدید تشویش لاحق ہے اور اُنھیں یقین ہے کہ اس گروہ کو شکست دینے، اور نائجیریا کی خوش حالی میں حائل بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے صدر بوہاری کے پاس ایک واضح ایجنڈا ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے لیے، وہ امریکہ اور نائجیریا کے درمیان کے درمیان بات چیت کے متمنی رہے ہیں۔

اِن دِنوں، مسٹر بوہاری امریکہ کے چار روزہ دورے پر واشنگٹن میں ہیں۔ جب سے اقتدر کی پُرامن تبدیلی کے بعد وہ نائجیریا کے صدر بنے ہیں، اُن کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے دورے سے امریکہ کی جانب سے نائجیریا کی نئی حکومت کے ساتھ اور عوام کی حمایت کے ساتھ ساجھے داری کو توسیع دینے کے اور اُسے مضبوط کرنے کے حوالے سے، یہ امریکی عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس سے قبل، پیر ہی کے روز مسٹر بوہاری نے نائب صدر جو بائیڈن کے ساتھ ناشتہ کیا۔ بعد میں، آج ہی کے روز اُن کی مغربی افریقی سفارت کاروں، عالمی بینک کے منتظمین اور امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات ہوگی۔ منگل کو وہ نائجیریائی باشندوں کے ساتھ ایک ٹاؤن ہال اجلاس کریں گے۔

XS
SM
MD
LG