رسائی کے لنکس

لیبیا میں داعش کے اثرورسوخ کو روکا جائے: اوباما


فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر نے زور دیا ہے کہ امریکہ جب ضروری سمجھے گا تو کسی بھی ملک میں موجود داعش کے دہشت گرد منصوبہ سازوں کا انسداد کرے گا۔

صدر براک اوباما نے جمعرات کو اپنے قومی سلامتی کے مشیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیبیا اور دیگر ممالک میں داعش کے پھیلاؤ کی کوششوں کا انسداد کریں۔

صدر نے زور دیا ہے کہ امریکہ جب ضروری سمجھے گا تو کسی بھی ملک میں موجود داعش کے دہشت گرد منصوبہ سازوں کا انسداد کرے گا۔

جمعرات کو امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے بھی داعش کے لیبیا میں اثرورسوخ کے بارے میں صدر اوباما کی تشویش کی تائید کی۔

پینٹاگان میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کارٹر نے کہا کہ داعش کے جنگجو لیبیا میں تربیتی مراکز قائم کر کے، غیر ملکیوں کو بھرتی کر کے اور ٹیکسوں کے ذریعے پیسے اکٹھے کر کے ’’اپنا حلقہ اثر مضبوط‘‘ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کارٹر نے کہا کہ داعش کو عراق اور شام میں بڑے علاقوں پر قبضے کا آزمودہ حربہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔

صدر نے کہا کہ امریکہ داعش کے شدت پسند منصوبہ سازوں کا انسداد کرتا رہے گا خصوصاً لیبیا جیسے ان علاقوں میں جہاں حکمرانی کمزور یا محدود ہے اور جہاں داعش محفوظ ٹھکانے قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG