امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز‘ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ حمزہ بن لادن کو دو سال قبل ٹرمپ انتظامیہ کے ہی دور میں ہلاک کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں اہلکاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق میں وقت لگا۔
حمزہ بن لادن نے متعدد بار امریکہ پر حملوں کی دھمکی دی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے رواں برس فروری میں حمزہ کے حوالے کسی بھی طرح کی معلومات دینے والے کے لیے دس لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کے مطابق اُس وقت تک حمزہ بن لادن کی ہلاکت ہو چکی تھی لیکن، فوج اور خفیہ اداروں نے ان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی ہلاکت کی کارروائی میں امریکی حکومت نے کردار ادا کیا۔ تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا کہ ان کی موت کن حالات میں اور کہاں ہوئی۔
حمزہ کی ہلاکت کے پیچھے حساس کارروائی اور انٹیلی جنس اکٹھی کرنے کا معاملہ شامل تھا اس لیے ابتدائی تفصیلات حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہیں۔