رسائی کے لنکس

کیلی فورنیا شوٹنگ، دھیان 'کے ون ویزا' پر مرتکز رہا: عہدے دار


میکسیکو: بایومیٹرک اسکریننگ
میکسیکو: بایومیٹرک اسکریننگ

صدر اوباما نے احکامات جاری کیے ہیں کہ 'کے ون فیانسی' پروگرام پر نظرثانی کی جائے، جس سے قبل اہل کاروں کو پتا چلا کہ پاکستان میں رہنے والی خاتون، تاشفین ملک، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ اُنھوں نے داعش کے ساتھ وفاداری کا حلف لیا ہوا تھا، وہ کے ون ویزا پر امریکہ آئی تھیں

امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے 'کے ون ویزا' درخواست کے عمل پر مزید روشنی ڈالی ہے، جو اِس ماہ کیلی فورنیا کی شوٹنگ کے واقعے کے بعد چھان بین کا مرکز بنا رہا ہے۔

بیک گرائونڈ بریفنگ کے دوران جمعرات کے روز حکام نے بتایا کہ ادارہ کثیر ادارتی پروگرام کا جائزہ لے رہا ہے؛ اور پروگرام کے مختلف جہتوں پر دھیان دینے کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیے جا چکے ہیں۔

صدر براک اوباما نے احکامات جاری کیے ہیں کہ 'کے ون فیانسی' پروگرام پر نظرثانی کی جائے، جس سے قبل اہل کاروں کو پتا چلا کہ پاکستان میں رہنے والی خاتون، تاشفین ملک، جن کے لیے کہا جاتا ہے کہ اُنھوں نے داعش کے ساتھ وفاداری کا حلف لیا ہوا تھا، وہ کے ون ویزا پر امریکہ آئی تھیں۔
تاشفین اور امریکہ میں پیدا ہونے والے اُن کے شوہر، سید رضوان فاروق دو دسمبر کو پولیس کے ساتھ شوٹنگ کے دوران ہلاک ہوئے، جنھوں نے اس سے پہلے کیلی فورنیا میں منعقدہ تعطیلات کی ایک پارٹی میں گولیاں چلا کر 14 افراد کو ہلاک کیا۔

انتظامیہ کے سینئر اہل کار نے کہا کہ 'چونکہ ایک شخص کو یہ ویزا ملتا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ امریکہ آ بھی سکتا ہے'۔

دوسرے اہل کار نے بتایا کہ 11 ستمبر 2001ء کو امریکہ پر دہشت گرد حملوں کے بعد امریکہ نے 122000 سے زائد ویزے معطل کیے۔ اہل کار نے بتایا کہ اِن میں سے تقریباٍ ً 9500ویزے ممکنہ دہشت گرد سرگرمیوں کے شبہے پر معطل کیے گئے۔
امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داروں نے کہا ہے کہ 'کے ون ویزا' کی درخواست کے عمل کے دوران سکیورٹی چیک کرنے کے متعدد مراحل کے دوران، جس کا آغاز اُس وقت ہوتا ہے جب کوئی امریکی شہری غیر ملکی ساتھی یا فیانسی کو امریکہ آنے کی درخواست دیتا ہے تاکہ وہ شادی رچا سکیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ جب یو ایس سٹیزنشپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) کو ایک التجا پیش ہوتی ہے، تو محکمہ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی اور دیگر اداروں کے ذریعے بیک گرائونڈ چیک کا عمل شروع کرتا ہے، تاکہ یہ بات طے کی جائے آیا درخواست کو مانا جائے۔

مانے جانے کی صورت میں، 'فیانسے' یا 'فیانسی' امریکہ آنے کے لیے 'کے ون ویزا' کے لیے درخواست دیتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ درخواست کے اس مرحلے کی نگرانی کرتا ہے، جس میں درخواست دہندہ کے ساتھ انٹرویو کیا جاتا ہے اور مزید بیک گرائونڈ چیکس عمل میں لائے جاتے ہین۔
ایک اہل کار نے بتایا کہ درخواست دہندہ کے فنگر پرنٹ کی ہوم لینڈ سکیورٹی اور ایف بی آئی ڈیٹا بیسز کے ساتھ سکریننگ ہوتی ہے۔ عہدے دار نے یہ بھی بتایا کہ درخواست دہندہ کو 'واچ لسٹ' فوٹوز کے ساتھ چیک کیا جاتا ہے، جو ایف بی آئی کے ڈیٹا بیس اور دیگر ذرائع کی تیار کردہ مشتبہ دہشت گردوں کی تصاویر ہوتی ہیں۔

انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے بتایا کہ 'ویزا درخواستوں کی سکیورٹی ویٹنگ صرف ایک بار کا معاملہ نہیں ہوتا۔

اہل کاروں نے بتایا کہ ایک بار امریکہ آنے کے بعد عموماً 'کے ون ویزا' کی درخواست دینے والوں کے پاس شادی کے لیے تقریبا ً 90 دِن کا وقت ہوتا ہے۔

اس کے بعد درخواست دہندگان اپنے اسٹیٹس کو باقاعدہ بنانے کے لیے درخواست دیتے ہیں، تاکہ وہ گرین کارڈ حاصل کرسکیں، جس کی مدد سے اُنھیں امریکہ میں مستقل قیام کی اجازت مل جاتی ہے۔

عہدے داروں نے بتایا کہ درخواست دینے کے اس مرحلے پر دوبارہ اداروں کے مابین بیک گرائونڈ چیک کا سلسلہ چلتا ہے۔

XS
SM
MD
LG