برطانیہ کا مشہورمیوزک بینڈ ' ون ڈائریکشن وہائٹ ہاؤس میں اپنے فن گائیکی کا مظاہرہ کرے گا۔اُنھیں وہائٹ ہاؤس میں ایک خسوصی ’لایئو پر فارمنس‘ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اِس خصوصی دعوت کا مقصد دراصل صدر براک اوباما کی طرف سےاپنی دونوں بیٹیوں مالیا14 اور11سالہ ساشا کا شکریہ ادا کرنا ہے جنھوں نے حالیہ صدارتی انتخابی مہم کےدوران اُن کا بھر پور ساتھ دیا۔
ون ڈائریکشن بینڈ رواں سال کے اوائل میں امریکہ میں اپنی شاندار پرفارمنس دے چکا ہے اور امریکی نوجوانوں میں انتہائی مقبول سمجھا جاتا ہے۔
مالیا اورساشا بھی ون ڈائریکشن بینڈ کی مداحوں میں سے ہیں۔
خاتون اول مشیل اوباما اور صدر براک ااوباما دونوں چاہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اُن کے پسندیدہ گلوکاروں سے ملوائیں اور ایک خصوصی پرفارمنس ان کے لیے گھر میں رکھی جائے ۔
بتایا جاتا ہے کہ تاریخ طے کرنےکےسلسلے میں مشیل اوباما بینڈ سے رابطے میں ہیں۔
برطانوی اخبار' ڈیلی اسٹار' کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے ون بینڈ کی پر فارمنس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیااور اس دعوت نامے کو دونوں طرفہ مصروفیت کے سبب اوپن رکھا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ، تاریخ کا اعلان ہوتے ہی انتظامات مکمل کر لے جائیں گے ۔
ون ڈائریکشن بینڈ ایک انگلش میوزک بینڈ ہے ۔ یہ بینڈ لیام پیین، ہیری اسٹالس، لوئی ٹوملسن اور پاکستانی نژاد زین ملک پر مشتمل ہے۔
اس بینڈ نے اب تک برائٹ ایوارڈ اور تین ایم ٹی وی ایوارڈ حاصل کیے ہیں اور اُن کا پہلا البم ’اپ آل نائٹ‘ ہے جس کے گانے ’ون تھنگ‘ اور ’واٹ میکس یو بیوٹی فل‘ بہت مشہور ہیں۔
ون ڈائریکشن بینڈ اکا دوسرا البم ’ٹیک می ہوم‘ آج 12نومبر کو رلیز ہوا، جب کہ امریکہ میں یہی البم 13نومبر کو رلیز ہونے والا ہے۔