واشنگٹن —
تین اداکار، جن کے آباؤ اجداد افریقہ سے تھے، اُن امیدواروں میں شامل ہیں جنھیں سال 2014ء کے ’اکیڈمی ایوارڈز‘ یا ’آسکرز‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
شویتی اجوفو نے ’ٹویلو ییئرز اے سلیو‘ میں کردار ادا کیا تھا۔ اُنھیں ’بہترین اداکار‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اجوفو، نائجیریائی نژاد ہیں۔
لُپیتا نیونگ کے آباؤ اجداد کینیا سے تھے۔ اداکارہ نے اِسی فلم میں کردار ادا کیا، اور اُنھیں بہترین ’سپورٹنگ ایکٹریس‘ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جس کو کُل نو نامزدگیاں ملی ہیں۔
اور صومالی نژاد امریکی، برکھاد عابدی کو ’کیپٹن فلپس‘ میں ایک قزاق کا کردار ادا کرنے پر بہترین ’سپورٹنگ ایکٹر‘ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
جمعرات کے دِن ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو میں، عابدی نے بتایا کہ، ’ایسا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں۔ میں بے انتہا خوش ہوں۔ میں آپ کو بتا نہیں سکتا کہ مجھے کتنی خوشی ہوئی ہے۔ میں کل رات سے جاگ رہا ہوں۔ مجھے نیند نہیں آئی۔ اِسی سے آپ میری خوشی کا اندازہ لگا سکتے ہیں‘۔
عابدی نے اِس امید کا اظہار کیا کہ اُن کی کامیابی سے دوسروں کو اپنےخوابوں کی تعبیر کا موقع مل سکتا ہے۔
اُن کے بقول، ’صومالی نژاد امریکی، اور تمام وہ نوجوان جو اپنے شوق کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، جو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی دھن رکھتے ہیں، اس میں ایک سبق ہے‘۔
’کیپٹن فلپس‘ اور ’ٹویلو ییئرز اے سلیو‘ کو ’بہترین فلم ایوارڈ‘ کے لیے نو نامزدگیاں دی گئی ہیں۔
یہ نامزدگیاں ’اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز‘ نے جمعرات کو کیں۔
’آسکر‘ جیتنے والوں کو دو مارچ کی رات لاس انجلیس میں منعقد ہونے والی ایک پُر وقار تقریب میں تمغے عطا کیے جائیں گے۔