رسائی کے لنکس

بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکا، 52 کان کنوں کی ہلاکت کا خطرہ

بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکا، 52 کان کنوں کی ہلاکت کا خطرہ
بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکا، 52 کان کنوں کی ہلاکت کا خطرہ

قدرتی معدنیات سے مالا مال پاکستان کے اس جنوب مغربی صوبے میں کانوں کے اندرکام کرنے والے مزدوروں کی تربیت میں کمی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سامان کی عدم دستیابی سے کام کرنے کا ماحول انتہائی غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے اور ہر سال بیسیوں افراد کانوں میں پیش آنے والے حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔

بلوچستان میں ایک روز قبل میتھین گیس کے دھماکے سے منہدم ہونے والی کوئلے کی کان سے امدادی کارکنوں نے مزید 18 لاشیں نکال لی ہیں جس کے بعد اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

امدادی کارروائیوں کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا تاہم صوبے میں کانوں کے سینئر معائنہ کار افتخار احمد کا کہنا ہے کہ 36 گھنٹے گزر جانے کے بعد کان میں موجود باقی 25 افراد کے زندہ بچ جانے کی اْمید بہت کم ہے۔

امدادی کارکنوں کے علاوہ درجنوں مزدور کان کے متاثرہ حصے تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

کان میں پھنسے مزدوروں کو باہر نکالنے کی کوششوں میں شریک ایک مزدور محمد زادہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کان میں صورتحال انتہائی ہولناک ہے۔ ”سب پہاڑ گر گیا ہے، جو مزدور کان کے مرکزی حصے میں تھے اُن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں لیکن مزید گہرائی میں ہم نہیں جا سکے ہیں۔ ایک دو لاشوں پر مٹی پڑی تھی، دو تین آدمی جلے ہوئے تھے۔“

محمد زادہ کا کہنا تھا کہ بیشتر مزدور دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے کیوں کہ میتھین گیس کے دھماکے کے بعد کان میں آکسیجن ختم ہو جاتی ہے۔

بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکا، 52 کان کنوں کی ہلاکت کا خطرہ
بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکا، 52 کان کنوں کی ہلاکت کا خطرہ

صوبائی دارالحکومت سے تقریباََ 50 کلومیٹر مشرق میں سورنج کے مقام پر اس کوئلے کی کان کو دو ہفتے قبل خطرناک قرار دے دیا گیا تھا لیکن اس انتباہ کو نظر انداز کردیا گیا۔ کان حکومت کی ملکیت ہے جسے ایک نجی ٹھیکے دار نے لیز پر حاصل کر رکھا تھا۔

XS
SM
MD
LG