رسائی کے لنکس

’پاکستان اور امریکہ دونوں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے‘


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، پاکستان کے اپنے دورے کے موقع پر اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مصافحہ کر رہے ہیں۔ 5 ستمبر 2018
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو، پاکستان کے اپنے دورے کے موقع پر اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مصافحہ کر رہے ہیں۔ 5 ستمبر 2018

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی منگل کے روز واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جبکہ ایک جانب تو پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی ہے دوسری طرف اس کی بھارت سے قربت بڑھ رہی ہے۔

پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری نے دو تجزیہ کاروں ،پاکستانی تھنک ٹینک، پاکستان ہاؤس کے رانا اطہر جاوید اور امریکی تھنک ٹینک کیٹو انسٹیٹیوٹ کی سحر خان سے گفتگو کی۔

دونوں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر امریکہ کو اگر افغانستان میں اپنی موجودگی برقرار رکھنی تو اسے پاکستان کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔

امریکہ پاکستان پر یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ اس کی سرحد کے اندر حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانے ہیں جن کے خلاف وہ موثر کارروائی نہیں کر رہا۔ جب کہ پاکستان اس سے انکار کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا اب دونوں جانب ماضی کی نسبت لب و لہجہ بدل گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اب تعلقات بہتری کی جانب جائیں گے۔ تجزیہ کار رانا اطہر جاوید کا اس سلسلے میں کیا کہنا تھا۔ یہ جاننے کے لیے اس آڈیو لنک پر کلک کریں۔

please wait

No media source currently available

0:00 0:03:29 0:00

XS
SM
MD
LG