رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 ہلاک


جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 ہلاک
جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 4 ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پیر کو مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

مقامی انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ تحصیل بیرمل کے علاقے نارگوسئی میں بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے یا ڈرون سے داغے گئے دو میزائلوں کا ہدف شدت پسندوں کے زیر استعمال ایک گاڑی تھی۔

افغان سرحد سے ملحق اس دور دراز علاقے تک ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی رسائی نا ہونے کی وجہ سے اس واقعے سے متعلق مزید تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

جولائی 12 کے بعد قبائلی علاقے میں ہونے والا یہ پہلا ڈرون حملہ تھا۔

پاکستان ڈرون حملوں کو ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کرتا ہے، لیکن عام تاثر ہے کہ یہ فضائی کارروائیاں پاکستان کی طرف سے فراہم کی جانے والی خفیہ معلومات کی مدد سے کی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG