رسائی کے لنکس

کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی، کوچ کا مایوسی کا اظہار


حیران کُن دو انتہائیں: ایک طرف بلا کا ’کِلر انسٹنکٹ‘، دوسری طرف ’ریت کی دیوار‘؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ، محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں’ وائٹ واش‘ کرنے والی ٹیم، جس کا ’اتحاد، جذبہ اور کارکردگی‘ اپنی انتہا کو تھی، وہ ون ڈے سیریز اور ٹی20میں ریت کی دیوار کیوں ثابت ہوئی؟

اُنھوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ یہ دو انتہائیں کیونکر دیکھنے میں آئیں، جِن کا جواب، اُن کے بقول، خود اُن کے پاس نہیں ہے۔

’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، محسن حسن خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف چار دن میں دو ٹیسٹ میچ جیتے اور ایک ٹیسٹ میچ تین دن میں جیتا۔

اُن کے بقول، یہ درست ہے کہ ہم نے آج تک پاکستانی ٹیم میں اتنا فائٹنگ اسپرٹ نہیں دیکھا۔ ’لیکن، وہی ٹیم جو پندرہ دن پہلے چھائی ہوئی تھی، وہ ’آف کَلر‘ کیسے بنی؟‘

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG