رسائی کے لنکس

قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنا 'ذہنی تشدد' جیسا ہے، مصباح الحق


قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنا 'ذہنی تشدد' جیسا ہے، مصباح الحق
قومی ٹیم کے ساتھ کھیلنا 'ذہنی تشدد' جیسا ہے، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہ در پہ کئی تنازعات اور اسکینڈلز کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنا "ذہنی تشدد (مینٹل ٹارچر)" سہنے کے مترادف ہے۔

کرکٹ ٹیم کے 37 سالہ کپتان کا منگل کے روز پاکستانی اسپورٹس چینل 'جیو سوپر' کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں سامنے آنے والے اسکینڈلز پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلیے ٹھیک نہیں اور ان اسکینڈلز کے باعث ان کے بقول ’’ہمیں لوگ ملک میں اور بیرونِ ملک طنز کا نشانہ بناتے ہیں‘‘۔

اپنے انٹرویو میں مصباح نے پاکستانی کھلاڑیوں کی انجمن کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کی تربیت اور ان کے اور کوچز اور دیگر آفیشلز کے درمیان روابط بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مصباح کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی تمام تر مشکلات کے باوجود وہ عالمی کرکٹ کیلیے ذہنی اور جسمانی طور پر 'فٹ' ہیں اور ان کے بقول وہ اس وقت تک اپنا کرکٹ کیریئر جاری رکھیں گے جب تک وہ کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG