رسائی کے لنکس

پاکستان بھر میں عید، سکیورٹی کے سخت انتظامات


پاکستان بھر میں عید، سکیورٹی کے سخت انتظامات
پاکستان بھر میں عید، سکیورٹی کے سخت انتظامات

رمضان المبارک کے اختتام پر پاکستان بھر میں بدھ کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدگاہوں اور مساجد میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ سلامتی کے خدشات کے پیش نظر بیشتر مقامات پرسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے عید کی نماز دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی فیصل مسجد میں ادا کی، جب کہ سرکاری ٹی وی کے مطابق چین کے دورے پر گئے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے عید کی نماز مغربی خودمختار خطے شن جیانگ کے شہر اُرمچی میں پڑھی۔

عید کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم گیلانی نے کہا ہے کہ کم مراعات یافتہ اور محروم طبقے کو اس مذہبی تہوار کی خوشیوں میں شامل کرنا ہر صاحب حیثیت شخص کی ذمہ داری ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی وجہ سے ملک کو سنگین مسائل درپیش ہیں۔

تشدد میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے سے متعلق حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی نے عوام سے اپیل کی کہ کراچی میں امن کی بحالی میں صوبائی حکومت کی مدد کی جائے۔ ’’لوگوں کے تعاون سے شہر میں امن اور معمولات زندگی بحال کیے جائیں گے۔‘‘

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیر کی شام پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد صوبہ خیبر پختون خواہ کے کئی علاقوں میں منگل کو عید منائی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG