رسائی کے لنکس

پاکستان: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی


ذرائع کے مطابق اگر ملک میں سیاسی کشیدگی نہ ہوتی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک کی کمی واقع ہو سکتی تھی۔

پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے 95 پیسے فی لیٹر تک کمی کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت دو روپے 94 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اب 103 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 107 روپے 39 پیسے، لائٹ ڈیزل 91 روپے 46 پیسے، ہائی آکٹین 131 روپے 13 پیسے اور مٹی کا تیل 95 روپے 60 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو گا۔

عالمی منڈی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی دیکھی گئی ہے لیکن مقامی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور اس کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی ممکن نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق اگر ملک میں سیاسی کشیدگی نہ ہوتی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک کی کمی واقع ہو سکتی تھی۔

XS
SM
MD
LG